ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی نے ریاستی حکومت پر وعدہ فراموش کا لگایا الزام

کمار سوامی نے ریاستی حکومت پر وعدہ فراموش کا لگایا الزام

Tue, 24 Apr 2018 13:05:47    S.O. News Service

بنگلورو،23؍اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک وعدہ فراموش حکومت ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ریاستی عوام سے جو وعدے کئے تھے ان میں سے بیشتر وعدے وفا نہیں ہوپائے ہیں۔ میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے عوام سے اب تک جو بھی وعدے کئے ہیں ان میں سے کسی پر عمل نہیں ہوپایا ہے۔ عوام کے پیسے کو ریاستی حکومت اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال میں لارہی ہے۔عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ایسا کوئی مستقل کام نہیں ہوا جس سے عوام کوفائدہ ہوسکے۔ پھر بھی کانگریس قائدین دعویٰ کرتے ہیں کہ سدرامیا حکومت نے عوام کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران سدرامیا نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کی فصلوں کی تباہی کی صورت میں انہیں معاوضہ کے طور پر پانچ ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔ شاید سدرامیا کو بھرم ہوچکا ہے کہ وہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح یڈیورپا ابھی سے خود کو ریاست کا وزیراعلیٰ سمجھ بیٹھے ہیں شاید اسی طرح سدرامیا کو بھی بھرم ہوگیا ہے کہ دوبارہ وہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ پچھلے پانچ سال کے دوران سدرامیا نے ریاست کو کیا دیا ہے اور ان کی حکومت سے عوام کو کیا فائدہ پہنچا ہے، اس پر دوسری سیاسی جماعتوں کی تنقید کی بجائے کم از کم سدرامیا کو اپنا محاسبہ خود کرلینا چاہئے۔ چامنڈیشوری اور ورونا اسمبلی حلقے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ان کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو ہرانے کے لئے جنتادل (ایس) اور بی جے پی میں ساز باز کے متعلق کمار سوامی نے کہاکہ چامنڈیشوری حلقے سے جنتادل (ایس) کاامیدوار وہاں کے موجودہ رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڈا ہیں ، اسی لئے اس سیٹ کو برقرار رکھنے کے لئے پارٹی کو کسی سے ساز باز کی ضرورت نہیں ہے۔جبکہ ورونا اسمبلی حلقے سے پارٹی نے ابھی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ 


Share: